لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ فلم”ایلس ان ونڈرلینڈ“ نے اپنی ریلیز کے پہلے دنوں میں دنیا بھر 210.3 ملین ڈالر کا بزنس کرکے اوتار کے پہلے دنوں کے بزنس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تھری ڈی فلم”ایلیس ان ونڈرلینڈ“ اپنی ریلیز کے پہلے دنوں میں ہی کامیاب ترین فلم رہی ۔ ہدایتکار جیمز کیمرون کی طرح ہدایتکار ٹم برٹن نے بھی ایک کلاسیک موضوع پر مبنی فلم”ایلیس ان ونڈر لینڈ“بنائی اور اس فلم میں جانی ڈپ کو ہیرو لیا اور یہ فلم باآسانی فلم”اوتار“کے پہلے ہفتے کا بزنس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ اوتار نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ یہاں تک کہ اس کی مانگ کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی تھی اس فلم نے امریکہ اور کینڈا میں 11.6 ملین ڈالر کا بزنس کیا ھتا جو کہ ریکارڈ بزنس تھا۔
Post New Comment