لاہور (کلچرل رپورٹر) ملک کے معروف عوامی اور انقلابی شاعر حبیب جالب مرحوم کی برسی کی تقریب 25 مارچ کو شام 6 بجے الحمرا ہال میں منعقد ہو گی جس کی صدارت بیگم حبیب جالب کریں گی۔ مقررین میں عابد حسن منٹو، احسان وائیں اور خواجہ پرویز شامل ہوں گے۔ بیگم حبیب جالب نے کہا ہے کہ اس موقع پر حبیب جالب مرحوم کی زندگی پر شائع ہونے والی ایک کتاب کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
Post New Comment