لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں میں فحش رقص کرنے پر پابندی ہے۔ کچھ اداکاراوں کو اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بار بار ایک سپیل، دو سپیل یا غیرمعینہ مدت تک کیلئے بین کر دیا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان اداکاراوں کی سزا مدت پوری ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ گذشتہ روز اداکارہ صائمہ خان پر پابندی لگی جو ایک گھنٹے بعد ہی ختم ہو گئی۔ اس سے قبل اداکارہ نرگس پر بھی 16 دن کی پابندی لگی جو چند گھنٹے بعد ہی ختم ہو گئی۔ ان کے علاوہ ندا چودھری، انجمن شہزادی،خوشبو، شیزہ سمیت تھیٹر کی متعدد فنکاراوں پر پابندی لگی جو میعاد پوری ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔ تھیٹر کے حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ اگر پابندی چند گھنٹے بعد ہی ختم ہو جاتی ہے تو ان اداکاراوں کو کیوں بین کیا جاتا ہے!
Post New Comment