لاہور (وقائع نگار) ماڈل ٹاﺅن میں حساس ادارے میں خودکش حملہ پر فلمی صنعت کے افراد نے بھی شدید مذمت کی۔ معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اگر وہ مسلمان ہوتے کبھی بھی وہ اپنے مسلمان بھائےوں پر اس طرح حملے نہ کرتے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ان دہشت گردوں کا پاکستانی سرزمین سے صفایا ہو جائے گا۔ اداکارہ ریما خاں، اداکارہ صائمہ ان کے شوہر ہدایت کار سید نور، اداکارہ خوشبو، اداکارہ انجمن شہزادی، میگھا، افتخار ٹھاکر، امانت چن اور سہیل احمد وغیرہ نے اپنے بیانات میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ شوبز سے وابستہ ان افراد نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
Post New Comment