امن میلہ جیسی ثقافتی سرگرمیوں سے عوام کو صحت مند تفریح میسر آتی ہے: توقیر ناصر

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (پ ر) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے کہا ہے کہ امن میلہ جیسی ثقافتی سرگرمیوں سے عوام کو نہ صرف مثبت اور صحت مند تفریح میسر آتی ہے بلکہ ملک میں دہشت گردی کا اثر بھی کافی حد تک زائل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج الحمرا آرٹس سنٹر لاہور میں کونسل کے زیراہتمام ہونے والے امن میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے خوفزدہ ہونے والے بچوں کےلئے میلہ میں شامل پُتلی تماشہ تفریح اور خوشی کا باعث ہوگا جبکہ اس کے ذریعے وہ اپنی روایات اور ثقافتی اقدار سے بھی روشناس ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا سافٹ Image دکھانے کے علاوہ ہماری ثقافت کے تعارف میں بہت مدد ملے گی۔ یہ امن میلہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، وزارتِ ثقافت نے الحمرا آرٹ سینٹر لاہور کے تعاون سے منعقد کیا۔
ملتان، حیدر آباد اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں اس قسم کے میلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ میلے کے دوران پُتلی تماشہ کے علاوہ صوفیانہ موسیقی اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد امن، پیار، بھائی چارہ، رواداری اور قومی ہم آہنگی کے صوفیانہ فلسفے کا فروغ تھا۔ میلہ میں شفقت علی خان، شوکت علی، ثریا خانم، شاہدہ کرن، سائیں خاور حسین اور آصف نوشاد سمیت متعدد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions