لاہور (نامہ نگار) مقامی تھیٹر میں چلنے والے سٹیج ڈرامہ میں اداکارہ آفرین کی شاندار پرفارمنس نے دھوم مچا دی اور شائقین ان کی اداکاری پر کھل کر داد دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھیٹر میں چلنے والے سٹیج ڈرامے ”عشق، محبت اور مہنگائی“ کو اداکارہ آفرین کی عمدہ اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے خوب مقبولیت مل رہی ہے اور آفرین کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔ آفرین کی بلھے شاہ کے کلام ”نچ کے یار منانا“ پر دھمال کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور سٹیج حلقے و شائقین ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں داد دے رہے ہیں اور اس انڈسٹری میں ان کی آمد کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
Post New Comment