لاہور (اے پی پی)اداکارہ نرگس کے پاس شوٹنگ کیلئے ٹائم نہ ہونے اور مسلسل غیرملکی دوروں سے تنگ آ کر ان کے بھائی خرم بھٹی نے اپنی نئی فلم حسینہ ٹونٹی 20 میں اداکارہ ندا چوہدری کو کاسٹ کر لیا ہے۔ نرگس اپنے بھائی کو مذکورہ فلم کی ڈیٹس دینے کے باوجود ایک سال سے شوٹنگ کیلئے لٹکا رہی تھی۔ اس کے رویئے سے تنگ آ کر ان کے بھائی نے فلم کے مرکزی کردار کے لئے ندا چوہدری کو کاسٹ کر لیا۔ اس فلم کو فہیم بھٹی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
Post New Comment