لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف بانسری نواز حیدر رحمان 9 فروری کو ڈھاکہ میں سیف کھیلوں کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام میں آٹھ ممالک کے نامور موسیقار شرکت کر رہے ہیں۔ حیدر رحمان پاکستان کے واحد موسیقار ہیں جنہیں اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ حیدر رحمان کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے بانی حیات احمد خاں مرحوم کے نواسے ہیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے ایچی سن کالج لاہور کے بعد لندن کی مڈل سیکس یونیورسٹی سے گریجوایشن اور ویسٹ منسٹر یونیورسٹی سے بزنس اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل وہ لاہور میں ایک انٹرنیشنل بنک سے وابستہ ہیں۔ حیدر رحمان پاکستان موسیقی کانفرنس کے علاوہ لندن کی متعدد کانفرنسوں اور تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ انہیں متعدد ملکی و بین لااقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں۔
Post New Comment