معروف بھارتی مصور ایم ایف حسین نے قطر کی شہریت قبول کر لی

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

دوحا (ثناءنیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور ایم ایف حسین نے بھارتی شہریت کا طوق گلے سے اتار کر قطر حکومت کی شہریت کی پیش کش کو قبول کر لیا ہے۔ ایم ایف حسین پر بھارت میں مذہبی دل آزاری کے 20سے زائد مقدمات درج تھے جس کے بعد انہوں نے سات سال قبل بھارت کو خیر باد کہہ کر قطر میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ بھارتی حکومت نے ان کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کر کے ان کو یقین دلایا ہے کہ وہ واپس آجائیں، حکومت ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی مگر 95 سالہ مصور کو بھارتی حکومت کی یقین دہانی پر اعتماد نہیں ہے اور وہ انتہا پسند ہندﺅوں کو اپنے لئے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ ایم ایف حسین 8سال سے خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس دوران دبئی لندن اور دوحا میں مقیم رہے۔ ایک مقدمہ کی بنیاد ان کی ایک پینٹنگ ہے جس میں انہوں نے بھارت ماتا کو عریاں دکھایا تھا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions