غنڈہ گردی پر مبنی فلمیں بنائی جاتی رہیں تو انڈسٹری کا نام ونشان نہیں رہے گا:کنول

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور ( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ کنول نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری نااہل لوگوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے‘ غنڈہ گردی پر مبنی فلمیں بنائی جاتی رہیں تو پاکستانی فلم انڈسٹری کا نام ونشان نہیں رہے گا۔ قوم کو معیاری اور اصلاح والی فلمیں دینا ہوں گی‘ بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اختلافات بھلا کر صرف بہتری کیلئے کام کرےں۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کنول نے کہا کہ جہاں فلم انڈسٹری کے بحران کے ذمہ داران نااہل لوگ ہیں وہی فلم انڈسٹری کی تنظیموں کے بھی اختلافات نقصان کا باعث بن رہے ہیں ۔اور میرا مطالبہ ہے کہ فلم انڈسٹری کی تمام تنظیمیں اختلافات بھلا کر صرف فلم انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے کام کریں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions