لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر نعیم شیخ نے مجھے بد نام کرنے کیلئے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ میں نے انہیں کوئی جعلی چیک نہیں دیا۔میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ اور دیگر قانونی کارروائی کروں گی۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عید پر میں نے ملتان میں نعیم شیخ کے ساتھ ڈرامہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔معاہدہ کے مطابق نعیم شیخ مجھے 11دنوں کا گیارہ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا تھا اس معاہدے میں یہ شرط بھی شامل تھی کہ اگر میں ڈرامہ چھوڑوں گی تو مجھے اس رقم کا دوگنا ادا کرنا پڑے گا سات دن کے بعد نعیم شیخ نے خود ہی ڈرامہ بند کردیا اور مجھے کہا کہ میرے بقایا4لاکھ بھی واپس کرو۔ اسی دوران نعیم شیخ نے ایک سازش کے تحت تھیٹر سے میرا پرس چوری کر ایا جس میں جیولری کے علاوہ میرے دستخط کا جاری کردہ چار لاکھ کا چیک بھی موجود تھا جس کی رپورٹ میں نے تھانہ کوتوالی ملتان میں درج کرائی۔لیلیٰ نے کہا کہ اب تین ماہ بعد نعیم شیخ نے میرے خلاف بوگس چیک کا کیس درج کرادیا ہے جو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔
Post New Comment