امجد فرزند کی نیلو فر بختیار سے ملاقات، نیشنل فلم ایوارڈ کروانے کا مطالبہ

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(کلچرل رپورٹر)یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین میاں امجد فرزند کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کلچر کی چیئر پرسن نیلو فر بختیار سے ملاقات ہوئی۔جس میں انہوں نے نیشنل فلم ایوارڈز کروانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیئر مین مرکزی فلم سنسر بورڈ ملک شاہنواز بھی موجود تھے۔نیلو فر بختیار نے میاںاحمد فرزند نے کہا کہ مجھے آپ کے مطالبہ سے سو فیصد اتفاق ہے آپ میرٹ پر سات فلمیں منتخب کرے۔ان کے پرنٹ مجھے اسلام آباد بھجوائیں۔وفاقی حکومت نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب شایان شان طریقے سے منعقد کرائے گی۔ بعد ازاں میاں امجد فرزند نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب کیلئے کام شروع کر دیا ہے ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions