ایشین ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے پہلے پاک ٹیلی ایوارڈز کی تقریب ملتوی

ـ 2 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشین ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے پہلے پاک ٹیلی ایوارڈز کی تقریب جو 3 مارچ کو مقامی کلب میں منعقد ہونا تھی، ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب یہ تقریب 29 مارچ کو منعقد ہو گی۔ ایشین ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین رانا خالد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے تقریباً ایک ماہ پہلے تمام ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے اپنے بہترین ڈرامے کو ایوارڈز کی نامزدگی کے لئے ایوارڈز انتظامیہ کو فراہم کریں لیکن ابھی تک بہت تھوڑے چینلز نے اپنے ڈرامے بھیجے ہیں جس کی وجہ سے جیوری کو فیصلہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ تقریب کو شایان شان منعقد کرنے کے لئے اسے 29 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم ایوارڈز تقریب کی ریہرسلز جاری رہیں گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions