جاوید فاضل کا انتقال انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے : سنگیتا

ـ 2 جنوری ، 2011
  • Adjust Font Size

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلم ڈائریکٹر جاوید فاضل کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما نے کہا ہے کہ جاوید فاضل میرے استاد اور میرے محسن تھے۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ انکا انتقال کی فلم انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ہدایتکار سیدنور،غلام محی الدین ،شاہد منی ، ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔دریں اثناءپی ٹی وی نے معروف فلم ڈائریکٹر جاوید فاضل کے حوالے سے ایک تعزیتی پروگرام بنا رکھا ہے جس میں ان کے بیٹوں سونو فاضل اور شان فاضل کے علاوہ دیگر فلمی شخصیات کے تاثرات ریکارڈ کئے گئے ۔ پروگرام کل ٹیلی کاسٹ ہو گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions