لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام آٹھواں یوتھ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول 3 دسمبر سے پیرو کیفے میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ فیسٹیول 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ بات رفیع پیر تھیٹر کے فیضان پیرزادہ اور تسنیم پیرزادہ نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں لاہور گرائمر سکول، لمز، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل کالج آف آرٹس، یو ایم ٹی سمیت مختلف اداروں کے آرٹسٹ پرفارم کریں گے۔ اس فیسٹیول میں تھیٹر، ڈانس اور میوزک کی پرفارمنسز ہونگی۔
Post New Comment