شہباز شریف کی حکومت کی بحالی کے باوجود میرے علاج کی سہولت بحال نہ ہو سکی: ببوبرال

ـ 1 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ببوبرال انتہائی کمپسرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں گردوں کے عارضہ کے ساتھ ساتھ ٹی بی کا عارضہ بھی لاحق ہوگیا ہے جس کا علاج بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کو فون پر بتایا کہ حکومت نے مفت علاج کا اعلان کیا تھا مگر وہ سہولت صرف 8 دن ملی۔ اس کے بعد میاں شہباز شریف کی حکومت ختم ہوگئی جس کے ساتھ ہی میرا مفت علاج بھی بند ہوگیا۔ ان کی حکومت بحال ہوگئی مگر میرے مفت علاج کی سہولت بحال نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ مفت علاج کی سہولت صرف ڈائیلسز محدود ہے ادویات خود خرید رہا ہوں8 ماہ سے خود ادویات خرید رہا ہوں۔ دوست احباب نے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لئے جو پیسے دیئے تھے وہ ادویات پر خرچ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بہت سے پرستار گردے اور عزیز واقارب گردے دینے کےل ئے تیار ہیں مگر جب تک ٹی بی کا علاج مکمل نہیں ہوگا گردہ ٹرانسپلانٹ نہیں ہو سکتا اور ٹی بی کے علاج کا کورس 9 ماہ کا ہے اس کے بعد گردہ ٹرانسپلانٹ کراﺅں گا۔ انہوں نے اپنے دوست احباب اور پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میری صحت کے لئے دعا کریں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions