لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں دہشت گردی کے واقعات‘ بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور حکومت کی جانب سے اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے شیڈول بنکوں سے 114 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ریکارڈ قرضے لئے جانے کے باعث رواں مالی سال 20-09-10 کے پہلے 4 ماہ (جولائی سے اکتوبر) کے دوران نجی شعبہ کو بینکنگ سیکٹر سے کوئی قرضہ نہیں ملا۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق وفاقی حکومت نے سٹیٹ بنک سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے قرض حاصل کرنا بند کر دیا ہے اور اب شیڈولڈ بینکوں سے قرضے لئے جا رہے ہیں۔
Post New Comment