کراچی لاہور (مارکیٹ رپورٹر کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث پیر کے روز جاری مندی کی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 82.29پوائنٹس کی کمی سے 9516.42پرآگیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب 88کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیر یقینی سے دوچار رہا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 26.21 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 2975.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 92 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔
Post New Comment