درآمدی کھاد پر قیمت درج نہ ہونے سے کسان بلیک مےل ہونے لگے

ـ 30 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے 6 لاکھ ٹن درآمدی کھاد پر قیمت درج نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو 800 روپے والی کھاد کی بوری 900 روپے میں خریدنا پڑ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل ک مپنیوں کی جانب سے کھاد کی بوری کی قیمت درج نہ کرنے کی روایت کو وفاقی حکومت نے بھی اپنا لیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے بھی 6 لاکھ ٹن کھاد کی بوری پر قیمت درج نہیں کی جس کا نقصان کسانوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ 100 روپے فی بوری زائد بلیک مارکیٹنگ کی صورت میں ادا کر رہے ہیں کسانوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی بوری پر قیمت درج کروائی جائے تاکہ بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions