کروڑوں روپے مالیت کی 4 سمگل شدہ گاڑیاں پکڑی گئیں

ـ 30 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار) کسمٹز انٹی سمگلنگ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرحوم سابق وفاقی وزیر کے بیٹے کے زیر استعمال سمگل شدہ جدید لگژری مرسڈیز کار سمیت پونے دو کروڑ کی 4 سمگل شدہ گاڑیاں قبضہ مےں لے لیں۔ سپرنٹنڈنٹ کسمٹز کی زیرنگرانی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر بٹر، انسپکٹر نے سابق وفاقی وزیر کے بیٹے کی مرسڈیز نمبر ایل 320 قبضہ مےں لے لی۔ گاڑی پر اسلام آباد کا جعلی نمبر آئی ڈی ایس 320 لگایا گیا تھا گاڑی حساس ادارے کا ایک افسر چلا رہا تھا۔ دوسری مرسیڈیز نمبر سی 200 سیریز کی ہے یہ گاڑی ایک سفارتخانے نے منگوائی تھی جس سے ایک معروف شخصیت نے خریدی مگر کسٹمز ڈیوٹی ادا کرنے کی بجائے جعلی نمبر آئی سی ٹی 638 اسلام آباد لگا کر چلانا شروع کر دی۔ ان دو گاڑیوں کے علاوہ 2 نسان سنی کی کاریں قبضہ مےں لی گئی ہےں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions