پنجاب کے 8 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری

حوالہ : سپیشل رپورٹر ـ 29 مارچ ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 8 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار حیدر خان ڈائریکٹر انڈسٹریز کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کواپریٹو تعینات کیا گیا ہے ۔ خالد سلیم تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر انٹی کر پشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔ سید رضوان محبوب تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ میر فروش علوی تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر انڈسٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یعقوب احمد خان ڈی او ایچ آر ایم فیصل آباد کو تبدیل کرکے ای ڈی او آر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ آصف قریشی ای ڈی او آر روالپنڈی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیاگیا ہے۔ حبیب اللہ ڈی او آر راولپندی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عابد میاں جو کے تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈی ڈی او آر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ آفتاب شیخ رجسٹرار بورڈ آف ریونیوکو تبدیل کرکے ڈی او آر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions