آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے پانچ روپے فی لٹر کمی کی سفارش کردی ہے۔ 

ـ 29 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے پانچ روپے فی لٹر کمی کی سفارش کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کوارسال کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں ۔ اوگرانے وزارت پٹرولیم کو جوتجویز دی ہے اس کے مطابق آئندہ ماہ سے ڈیزل اور مٹی کا تیل دو روپے ، پٹرول ساڑھے تین روپے اورایچ او بی سی کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions