بارشوں سے بجلی کی طلب میں مسلسل کمی‘ شارٹ فال زیرو ہو گیا‘ عارضی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی: پیپکو کا دعویٰ

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پیپکو کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں سے بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے شارٹ فال زیرو ہو گیا ہے جس کے بعد عارضی طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے تاہم ملک بھر کے اکثر شہروں اور دیہی علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔‘ پیپکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 13836 میگاواٹ اور پیداوار 13836 میگاواٹ ہے جس کے بعد شارٹ فال زیرو ہو گیا۔ پیپکو کے مطابق شارٹ فال زیرو ہونے کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
لوڈ شیڈنگ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions