لاہور (احسن صدیق) پنجاب حکومت نے مالی خسارے پر قابو پانے کے لئے اثاثے فروخت کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز عیدالفطر کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب نجکاری بورڈ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد 8 سے 10 ارب روپے کی سرکاری پراپرٹی کی نجکاری کی جائے گی جس کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک پنجاب نجکاری بورڈ 3.5 ارب روپے سے زائد کی سرکاری پراپرٹی کی نجکاری کر چکا ہے جس میں زیادہ تر زرعی اراضی شامل ہے۔ نجکاری کے لئے پیش کی جانے والی سرکاری پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ لگا لیا گیا ہے۔ سرکاری پراپرٹی کی نیلامی کے وقت ابتدائی قیمت ہو گی بولی دہندگان اس قیمت کی بنیاد پر بولی لگائیں گے۔ پنجاب نجکاری بورڈ کو اب تک 20 ارب روپے کے لگ بھگ سرکاری پراپرٹی نیلام کرنے کے لئے دی گئی ہے۔
پنجاب / نجکاری
Post New Comment