یکم اکتوبر سے ریارمڈ جی ایس ٹی کے نفاذ کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف نے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے پر رضامند ہو گیا

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (جی این آئی) یکم اکتوبر سے ریفارمڈ جی ایس ٹی کے نفاذ کی یقین دہانی پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ قرضے کی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط جاری کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ واشنگٹن مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام معاشی اہداف کے حوالے سے بعض شرائط نرم کرنے پر بھی آمادہ ہو گئے ہیں جن میں ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی بھی شامل ہے تاہم آئندہ قسط کے اجرا کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنر دے گا۔ پاکستانی وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی کے حوالے سے صوبوں اور وفاق کے درمیان بہت جلد سمجھوتہ ہو جائے گا۔ پاکستانی وفد نے بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کا شیڈول بھی پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے آئی ایم ایف سے دو سے تین ارب ڈالر کا اضافی قرضہ بھی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
آئی ایم ایف

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions