جنوبی کوریا میں معیاری مصنوعات کیلئے بڑی گنجائش ہے: پاکستانی سفیر

ـ 23 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) مستقبل قریب میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی حجم بڑھے گا کیونکہ کوریا کے بہت سے تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ باتیں جنوبی کوریا کے لئے نامزد پاکستانی سفیر شوکت علی مقدم نے گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر اعجاز اے ممتاز‘ سابق صدر میاں مظفر علی‘ سابق نائب صدور آفتاب احمد وہرہ اور شیخ محمد ارشد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سفیر نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ ویلیو ایڈیشن کی جانب خاص توجہ دیں کیونکہ ساوتھ کوریا میں معیاری مصنوعات کے لئے بہت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر پر زور دیا کہ وہ سیکٹر کی مناسبت سے تجارتی وفد ساوتھ کوریا بھجوانے کا اہتمام کریں تاکہ پاکستانی تاجر وہاں موجود تجارتی مواقعوں کا جائزہ لے سکیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions