صوبہ بھر میں چینی کی چار مختلف قیمتوں پر فروخت جاری

ـ 23 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں چینی کی چار مختلف قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کے نرخ 80سے 82روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں چینی کی مختلف قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں چینی 61روپے اور یوٹیلٹی سٹورز پر 55روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں جگہوں پر فروخت کی جانے والی چینی نمک کی طرح باریک ہے اور اسکی مٹھاس بھی کم ہے جسکے باعث اسکا استعمال بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے اس لئے انہیں یہاں سے چینی خریدنے کا کوئی فائدہ نہیںجبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 80 اور 82روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے ہول سیل میں چینی 78.40پیسے خرید کی ہے اس لئے چینی کے نرخ 80سے 82روپے کلو تک پہنچ گئے ہیں تاہم یہ چینی معیاری ہے اور اسکی مٹھاس بھی زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چینی کی قیمتیں 90 روپے کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions