پی ایم اے لاہور کے نائب صدر ڈاکٹر ابرار اشرف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ہمیشہ کی طرح صحت کے شعبہ کے لئے پیسے نہیں بڑھائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جو اڑھائی ارب روپے کا اضافہ دکھایا گیا ہے وہ رقم دراصل وفاقی حکومت کی طرف سے دیئے گے پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف کے لئے استعمال ہو گی۔ پی ایم اے کے نائب صدر نے کہا کہ آنے والے مہنیوں میں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری
ہمیشہ کی طرح صحت کے شعبہ کے لئے پیسے نہیں بڑھائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جو اڑھائی ارب روپے کا اضافہ دکھایا گیا ہے وہ رقم دراصل وفاقی حکومت کی طرف سے دیئے گے پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف کے لئے استعمال ہو گی۔ پی ایم اے کے نائب صدر نے کہا کہ آنے والے مہنیوں میں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاریہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی شدید کمی ہے جسے پورا کرنے کے لئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ اس موقع پر پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر تنویر انوار نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کی تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
Post New Comment