پانی کے مسئلے پر صوبوں کے خدشات کے خاتمے کیلئے گول میز کانفرنس بلائی جائے : پاکستان کسان بورڈ

ـ 22 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان نے کہا کہ پانی کے حوالے سے صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والے خدشات اور غلط فہمیوں کے خاتمے کے لئے مرکزی حکومت فوری طور پر راونڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کرے اور ان نفرتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے جو صوبوں کے درمیان پیدا کی جا رہی ہیں۔ کبھی چشمہ جہلم لنک کینال کا مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے اور کبھی گریٹر تھل کینال اور کالا باغ کا‘ ان تمام قومی ایشوز پر چاروں صوبوں کی نمائندہ قیادت مل بیٹھ کر معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرے۔ اگر ہماری صوبائی اسمبلیاں صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قراردادیں پاس کر سکتی ہیں تو کیا وجہ سے کہ پانی جیسے اہم معاملے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions