معاہدہ تبدیل‘ کراچی کو اب 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی

ـ 22 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) پیپکو نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسک) کے ساتھ چند ماہ قبل کئے گئے 350 میگاواٹ پاور پرچیز ایگریمنٹ کو تبدیل کر دیا ہے نئے معاہدے کے تحت کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکو ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ‘ ڈی جی انرجی مینجمنٹ کنزرویشن انجینئر محمد خالد نے چند ماہ قبل بریف کیا تھا کہ کراچی کے 350 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم نہیں کی جائے گی مگر اس کے برعکس ماضی میں 770 میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جاتی رہی۔ پیپکو نے راتوں رات اس معاہدے کو وفاق کے دباو پر تبدیل کر کے 650 میگاواٹ کر دیا ہے جس کا نقصان پنجاب کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہو گا بجلی کی کٹوتی پنجاب سے کر کے کراچی کو دی جائے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions