شوگر مل مالکان نے گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ ڈالے : کسان بورڈ پاکستان

ـ 21 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں وگرنہ کسان بورڈ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلیے اپنی پوری طاقت استعمال کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک وفد سے شوگر مل مالکان کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم کے بارے اپنے رد عمل کا اظہار کر تے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے اس سیزن میں گنے کے رقبہ میں پچیس فی صد کمی ہوئی۔ اس سال گنے کی قیمت کہیں بھی ایک سو تیس روپے فی من سے زیادہ نہیں ہوئی مگر مل مالکان نے گنے کی قیمت 196 روپے فی من بتا کر مبالغہ آرائی کی انتہا کر دی۔ مڈل مینوں کے کاروبار کے غیر قانونی ہونے کا رونا رو کر اپنے غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ کسان رہنماﺅں نے کہا کہ شوگر مل مالکان نے عوام اور گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ رکھے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد عدلیہ لٹیرے مل مالکان کی لوٹ مار کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شوگرمل مالکان کے غلط پروپیگنڈے کے جھانسے میں نہ آئے بلکہ کسانوں اور کسان تنظیموں کے موقف کو بھی سنے۔ انہوں نے عوام اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ چینی چور اور گنا چور شوگر مل مالکان کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کریں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions