اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے ’’این ٹی این‘‘ سرٹیفکیٹ دینے کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ناقابل عمل شرط کے نفاذ سے ملک بھر میں شدید ردعمل پایا جا رہا تھا جس سے مشیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر خزانہ نے کاروباری شخصیات کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے این ٹی این نمبر کی شرط کو ختم کر دیا جائیگا۔
Post New Comment