لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت مےںگذشتہ ہفتے حکومتی سطح پر برائلر مرغی کے گوشت، فارمی انڈوں، 8 سبزیوں اور 12پھلوں کی قیمتوں مےں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے ایک کلو گوشت کی قیمت مےں 40 روپے اضافہ ہوا، ریٹ 183سے بڑھ کر 223 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافہ کے ساتھ 58 روپے ہوگئی، ایک کلو آلو 2 روپے اضافے سے 16روپے، پیاز 3 روپے اضافے سے 24 روپے، ٹماٹر 4 روپے اضافے سے 38 روپے، ادرک انڈیا 5روپے اضافے سے 69روپے، گھیا کدو 4روپے اضافے سے 48 روپے، سبز مرچ 16روپے اضافے سے 90روپے، لیموں چائنہ 5روپے اضافے سے 29 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 6روپے اضافے سے 50روپے ہوگئی۔ پھلوں مےں ایک کلو سیب کالاکولو میدانی 5روپے اضافے سے 59روپے، انار قندھاری 16روپے اضافے سے 210 روپے، شکر قندی ایک روپے اضافے سے 30 روپے، فروٹ فی عدد ایک روپے اضافے سے 25روپے، مسمی درجن 6 روپے اضافے سے 80 روپے، مالٹا درجن 6روپے اضافے سے 60روپے، مالٹا شکری و کالا 4روپے اضافے سے 74روپے، کینو درجن 2روپے اضافے سے 50روپے اور کینو درجن سپیشل کی قیمت 4روپے اضافے سے 84روپے تک پہنچ گئی۔
Post New Comment