پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف آج لاہور میں مکمل ہڑتال ہوگی: قومی تاجر اتحاد

ـ 19 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قےمتوں مےں اضافے کےخلاف آج لاہور کے تاجروں نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے تمام مارکیٹیں بند رہینگی اور مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جایںگے یہ اعلان نیواعظم کلاتھ مارکیٹ اندرون شیرانوالہ گیٹ میں 40 سے زائد مارکیٹوں کے صدور اور دیگر عہدےداروں کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کی اجلاس میں کہا گیا کہ آج اعظم کلاتھ مارکیٹ اکبری منڈی ‘ شاہ عالم مارکیٹ‘ سرکلر روڈ‘ برانڈرتھ روڈ لبرٹی مارکیٹ‘ جیل روڈ‘ شادمان مارکیٹ‘ فیروز پو روڈ دیگر تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions