لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر مل مالکان نے ایف بی آر کے ساتھ گٹھ جوڑ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے سیلزٹیکس سے محروم کر دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکام پر عوام کو 30 نومبر تک سستی چینی کی فراہمی کیلئے حکومت نے شوگرمل مالکان سے مذاکرات کرکے فی کلو چینی پر سیلزٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کر دی تھی جس کا ایف بی آر نے ایس آر او 2009(1) 23اگست 2009ءکو جاری کیا اور 30 نومبر گزرنے کے بعد ایف بی آر نے وفاقی حکومت کو آگاہ نہیں کیا اور ایس آر او 18 دسمبر (جمعہ) کو بھی قابل عمل ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شوگر ملیں نئے کرشنگ سیزن میں منافع کے علاوہ سیلزٹیکس میں 50 فیصد چھوٹ کو بھی اپنی جیب میں ڈال رہی ہیں۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق جو سیکرٹری ریونیو بھی ہیں، نے اپنے م¶قف میں کہا ہے کہ میرے علم میں یہ معاملہ آ گیا ہے اور میں اس حوالے سے ایف بی آر سے بات کروں گا۔
Post New Comment