ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کردیا ہے۔

ـ 19 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کردیا ہے۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پانچ روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈر ساٹھ روپے اور کمرشل سلنڈر دوسوچالیس روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔ ملتان ، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا ،رحیم یارخان،راجن پور ،میرپور اور  میانوالی میں نئی قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلوگرام ہوگی۔ مری ، پشاوراور مظفرآباد میں ایک سوچالیس روپے جبکہ سوات، گلگت اور فاٹا میں ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پچپن روپے فی کلوگرام ہوگی۔ لاہور اور کراچی کیلئے اضافہ نہیں کیا گیا ۔ یہ اضافہ بغیر کسی جواز کے کیا گیا ہے ۔ ادھرقیمتوں میں اضافے پرایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزنے مارکیٹنگ کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اکتیس اگست تک قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیں۔ ایل پی جی ڈسری بیوٹرز ایسویشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت اوراوگرا دونوں کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر خاموش ہیں۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions