لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے بہاریہ مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے ڈرل سے کاشت شدہ مکئی کی چھدرائی کریں۔ چھدرائی کے دوران فصل سے کمزور اور بیمار پودوں کو نکال دیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ قسم کے لحاظ سے 6تا 9انچ رکھیں۔ ڈرل یا پلانٹر سے کاشت کی گئی فصل کی پہلی آبپاشی کاشت کے 25تا 30دن بعد کریں لیکن وٹوں پر کاشتہ فصل کو اگاﺅ تک وتر میں رکھیں اس کے بعد فصل کی ضرورت کے مطابق پانی لگائیں۔
Post New Comment