بجٹ حسارہ پورا کرنے کے لئے اوور ڈرافٹ کا حجم 26 ارب سے تجاوز کر گیا

ـ 17 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے ذمے رواں مالی سال 2009-10ء میں مارچ کے پہلے ہفتے تک بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے سٹیٹ بنک سے لئے جانے والا اوور ڈرافٹ 26 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔
جو گذشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بنکوں سے لئے جانے والے 18 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اوور ڈرافٹ کے مقابلے میں 7 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ہے۔ وفاقی حکومت کے تازہ رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے صرف پنجاب حکومت نے سٹیٹ بنک سے ساڑھے 26 ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا جبکہ بلوچستان حکومت نے سٹیٹ بنک کو 7.5 ارب روپے‘ سرحد حکومت نے 4.2 ارب روپے‘ سندھ حکومت نے 23.7 کروڑ وپے اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے 1.2 ارب روپے کے قرضے واپس کئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ک ذمے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بنکنگ سیکٹر سے حاصل کئے جانے والے قرضے کا حجم مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران 2.99 کھرب روپے ہے جس میں سے 1.145 کھرب روپے سٹیٹ بنک سے اور 1.70 کھرب روپے دیگر بنکوں سے لئے گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions