باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم میں ملوث معطل شدہ مافیا کسانوں کو لوٹنے کے لئے پھر سرگرم

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خوراک میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم و دیگر بدعنوانیوں میں ملوث گزشتہ ایک برس قبل معطل مافیاکسانوں کو لوٹنے کے لئے پھرسر گرم ہو گیا ہے۔ جس کے بعد کسانوں کو باردانے کی فراہمی میں تعطل اور قیمتا بار دانے کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک برس قبل کرپشن کی بنیاد پرمحکمہ خوراک کے 69 افسران و اہلکاران کو معطل کرکے 20کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے تھے۔ مگر ان معطل شدہ افسران نے اپنی کاروائی دوبارہ شروع کرنے اور کاشتکاروں کو لوٹنے کے لئے پلاننگ شروع کر دی ہیں۔ اس بارے میں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہیں عملہ جو کرپشن میں ملوث پایا گیا تھا اور معطل بھی کئے گئے تھے آجکل خریداری مراکز پر وہی عملہ اور افسران دیکھے جا رہیں ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions