حکومت گندم کی قیمت کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دے: مسابقتی کمشن

ـ 16 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) چےئرمین مسابقتی کمشن پاکستان خالد مرزا نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی سرکاری خریداری کےلئے حد مقرر نہیں کرتے اگر ایسا نہیں کر سکتی تو گندم کی قیمت کے تعین کو مارکیٹ پر چھوڑ دے۔ گذشتہ روز گندم کی مسابقت سے متعلق معاملات کی سماعت دوران فلور ملز ایسوسی ایشن اور کسان تنظیموں کے نمائندے وہاں موجود تھے۔ کسان نمائندوں نے کہا کہ حکومت کی زرعی پالیسی پر صحیح طریقے سے عمل نہیں ہو رہا۔ حکومت گندم کی قیمت مقرر کرنے سے پہلے اس کی پیداواری لاگت کا جائزہ لے۔ عالمی منڈی میں اس کی قیمت کو مدنظر رکے۔ اس کے بعد صارف کی قوت خرید کے مطابق گندم کی خریداری قیمت مقرر کرے اور یہ قیمت گندم کی کاشت سے دو مہینے پہلے مقرر کی جائے ۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اپنی رائے اور سفارشات دس دن میں بھیج دیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions