پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی کا امکان ہے: چیئرمین اوگرا

ـ 16 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور ( کامرس رپورٹر) چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 6 فیصد تک کمی کا امکان ہے‘ اگلے 10 روز میں گیس لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی‘ سرحد اور بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر کا پتا چلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے رےجنل آفس لاہور مےں اےف پی سی سی آئی کی سٹےنڈنگ کمےٹی برائے قدرتی گےس کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مےں حمےد اختر چڈھا، رحمت اللہ، انوار احمد شےخ‘ خواجہ خاور رشید سمےت تاجروں نے شرکت کی۔ چیئرمین اوگرا توقیر صادق نے سسٹم مےں گےس کی آمد اےران کے ساتھ پائپ لائن اور نئے ذخائر سے استفادہ کر کے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےن الاقوامی سطح پر خام تےل کی قےمت میں کمی کی وجہ سے اب تےل کی قیمت میں 4 سے 6 فےصد تک کمی متوقع ہے۔ چےئرمےن اوگرا توقےر صادق نے شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قےمتوں کی تعےناتی کے لئے تمام لوگوں سے مشاورت کی جاتی ہے اس سلسلے مےں فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری اپنی تجاوےز بھےجےں جن پر مکمل توجہ سے غور و خوض کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غےر قانونی پٹرول کا کاروبار کر رہے ہےں ان کی نشاندہی مےں چےمبرز اوگرا کی مدد کرےں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ اس موقع پر فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر حاجی آفتاب احمد برلاس نے کہا کہ موجودہ گےس بحران کی وجہ سے نہ صرف پےداواری لاگت مےں اضافہ ہوا بلکہ برآمدی اہداف بھی حاصل نہےں کئے جا سکے اور غےر ےقےنی کی رفتار بدستور قائم ہے۔ افتخار ملک نے کہا کہ جب بھی پٹرولےم کے حوالے سے پالےسی سازی کا عمل شروع کےا جائے اس وقت تمام سٹےک ہولڈرز کو اعتماد مےں لے کر فےصلے کئے جائےں تاکہ آپس مےں غلط فہمےوں کے پےدا ہونے کے امکانات مکمل طور پر ختم ہو سکےں اور جو لوگ گےس کی چوری مےں ملوث ہےں انہےں بے نقاب کےا جائے۔ عبدالسمےع خان نے کہا کہ زمےنی حقائق کے مطابق جگہ جگہ سی اےن جی سٹےشنز قائم ہو چکے ہےں جو سراسر ناانصافی ہے جس پر ہم سے کوئی مشاورت نہےں کی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions