کمپنیوں کو فورس لوڈ شیڈنگ کی اجازت‘ لیسکو نے 500 صنعتی یونٹس کو سپلائی روکدی

ـ 15 ستمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر) سحر اور افطار پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا‘ لیسکو نے صارفین اور عید کے سلسلے میں خریداری مراکز کو بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے 500 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس کو بجلی کی سپلائی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کے نظام میں خسارہ 27 سو میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے پیپکونے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فورس لوڈشیڈنگ کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث شہروں اور دیہات میںپھر 6 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لودشیڈنگ جاری ہے۔ لاہور اور اس کے مضافات میں بجلی کی بندش کے ساتھ ٹرپنگ بھی جاری ہے۔ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جان بوجھ کر ضرورت سے زائد بجلی بند کر رہی ہیں جس میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کی دسٹری بیوشن کمپنیاں 4 گھنٹے زیادہ بجلی بند کر رہی ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions