پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بجٹ کل پیش ہوگا، سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت شروع ہوگا۔ اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے گرد غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بڑے بلاکس کے ذریعہ بند کردیا گیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ اور سپیکر سمیت تمام وزراء پر بھی پابندی ہوگی کہ وہ اپنی گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کی حدود میں نہیں لا سکیں گے اور انہیں الفلاح کے سامنے بنے گیٹ سے پیدل چل کر آنا پڑے گا۔ اجلاس کے لئے ایجنڈا کی تیاری کے لئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 2 بجے سپیکر کی صدارت میں ہوگا جس میں اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوں گے۔ آج کے ایجنڈا کے مطابق تین ترامیمی بل بھی پیش ہوں گے جن میں کواپریٹو سوسائٹی کا ترمیمی بل موٹروہیکل آرڈیننس اور واہ یونیورسٹی کا بل بھی پیش ہوگا۔ دریں اثناء اے این این کے مطابق پنجاب کا مالی سال 2009-10 کا بجٹ کل 16 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی میں پیش ہوگا۔ علاوہ ازیں بجٹ اجلاس کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions