لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کی اردن کیلئے نامزد سفیر عطیہ محمود نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے برآمدات کو فروغ دینے کیلئے لاہور چیمبر اور اردن میں پاکستانی سفارتخانے کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدراعجاز اے ممتاز کے ساتھ لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔ دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تجارت سے متعلقہ معلومات کا فقدان دوطرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جسے دورکرنا اشد ضروری ہے۔ عطیہ محمود نے کہا کہ اردن میں پاکستانی مصنوعات کیلئے بہت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری طبقے کو اردن کے تاجروں سے مل کر مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرنا چاہئے۔
Post New Comment