لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے گرین سنگل ملنے کے بعد پنجاب حکومت بجلی کے خالص منافع کا تعین کرنے کے لئے صوبہ سرحد کی طرز پر کیس تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کی سربراہی میں آئندہ ہفتے 16 نومبر یا 17 نومبر کو بجلی کے خالص منافع کا تعین کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو 40 ارب روپے سے 50 ارب روپے ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ 18 نومبر اور 19 نومبر کو کراچی میں قومی مالیاتی کمشن کے اجلاس میں پنجاب کا بجلی کے خالص منافع سے متعلق کیس پیش کیا جائے گا کیونکہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو بجلی کے خالص منافع میں جو حصہ بنتا ہے۔ دینے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غازی بروتھا ہائیڈرل پراجیکٹ کا بجلی کا خالص منافع گذشتہ 8 سے 9 سال میں 21 ارب روپے بنتا ہے جبکہ دیگر ہائیڈرل پراجیکٹس اس کے علاوہ ہیں۔
Post New Comment