اسلام آباد (جی این آئی) وفاقی وزیر خوراک وزراعت نذر محمدگوندل نے کہا ہے کہ 20لاکھ ٹن اضافی گندم اور دو لاکھ ٹن گندم مصنوعات برآمد کی جائیگی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 لاکھ ٹن اضافی گندم اور 2 لاکھ ٹن گندم مصنوعات برآمد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملرز کی افغانستان گندم و آٹے کی برآمدات پر بارڈر سکیورٹیز حکام کی بھتہ خوری کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کوئی فورس بنائی گئی ہے تو اسے ختم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی ، گندم اور دالوں کی قلت نہیں۔ نذر محمد گوندل نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران یوٹیلٹی سٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب افراد کی مدد کی جائے گی۔
Post New Comment