ترقی یافتہ ممالک زرعی شعبہ میں ہر سال 83 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریں : اقوام متحدہ

ـ 14 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے زرعی شعبہ میں ہر سال 50 فیصد اضافہ کے ساتھ 83 ارب ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہونی چاہیے تاکہ 2050ء تک 9 ارب سے زائد آبادی کو بھوک، مفلسی اور خوراک کی کمی کے مسئلہ سے بچایا جا سکے۔ آبادی کا زیادہ تر حصہ بھارت اور چین میں مقیم ہے جس کیلئے سالانہ 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اتوار کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ افریقی ممالک کو 11 ارب ڈالر، لاطینی امریکی ممالک کو 20 ارب جبکہ مشرق ایشیائی ممالک کو 24 ارب ڈالر کی زرعی سرمایہ کاری کیلئے فراہمی ضروری ہے تاکہ ان ممالک میں ترقی اور بہتری کے امکانات روشن ہو سکیں اور بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خطوں میں فصلوں اور ڈیری شعبے کی ترقی کیلئے اصلاحی اقدامات اور بھر پور توجہ کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے برسوںمیں خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی میں اضافہ کرکے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیںان سے ترقی کی منزل طے کی جا سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بڑی اقتصادی طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کو زرعی شعبے کی ترقی اور غذائی پیداوار میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے کہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی پیداوار کو پورا کیا جا سکے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions