اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی زائد نرخوں پر فروخت کا سخت نوٹس لے لیا

ـ 13 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (ثناءنےوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے مختلف حصوں میں پٹرولیم مصنوعات کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصولی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم جنوری سے ملک بھر میں 158 پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ کیا گیا جن میں سے 85 مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کررہے تھے جبکہ 40 پٹرول پمپوں پر پٹرول کا ذخیرہ ضرورت سے کم تھا جس کےخلاف اوگرا نے سخت نوٹس لیا اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق جو کمپنیاں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام پائی جائیں گی ان کو نہ صرف شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائےگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions