لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ خون میں فولاد کی کمی بیماریوں کا موجب ہے اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے میں آئرن شامل کر کے ان بیماریوں سے بچنے کا راستہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں 85ملیں فولاد ملا آٹا تیار کر رہی ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ صوبے کی 700ملوں کو اس دائرہ کار میں لیکر آئیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 200خاندانوںکو سارا سال مفت آٹے کی فراہمی کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔
Post New Comment