واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک + اے ایف پی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بجٹ خسارے کا ہدف پورا کرنا ہو گا۔ معاشی سست روی کے باعث پاکستان کو اضافی امداد کی ضرورت ہے۔ آئندہ مالی سال میں پاکستان کو ضروری اخراجات کے لئے بجٹ خسارہ بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے لیڈر عدنان مزاری نے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف مشن نے گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان اور سٹیٹ بنک کے حکام سے ملاقات کی جس کا مقصد 7.6 بلین ڈالر کے ایمرجنسی لون پروگرام کے تحت پاکستان کی پراگریس کا جائزہ لینا تھا۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ مشن نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہونے والی ابتدائی مفاہمت کے تحت 2009-10ء میں خسارے کا ہدف جی ڈی پی کا 4.6 فیصد کرنے کی اجازت دی۔ اصل ہدف 3.4 فیصد تھا۔ اس وقت نصف سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں جن کی آمدنی دو ڈالر روزانہ ہے۔ سٹیٹ بنک سے کہا گیا ہے کہ وہ شرح سود 14 فیصد تک قائم رکھے۔ قرضہ کے پروگرام پر آئندہ ہفتے بھی بحث جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف
Post New Comment